ابنا: اسامہ بن لادن کو اتوار کی رات پاکستانی شہر ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے خصوصی دستے نے ایک کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ امریکی حکام نےاس سے قبلکہا تھا کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اسامہ بن لادن کی لاش اور اسے سمندر برد کیے جانےکے موقع پر لی گئی تصاویر کب جاری کی جائیں تاکہ اسامہ کی ہلاکت کے حوالے سے چہ مہ گوئیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔امریکہ نے اسامہ بن لادن کی لاش کو قتل کرنے کے بعد سمندر میں پھینک دیا جس کے بعد بعض ذرائع نے اسامہ بن لادن کے قتل میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے لیکن امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اب کوئی اسامہ کو زمین پر چلتے ہوئے نہیں دیکھےگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169
4 مئی 2011 - 19:30
News ID: 240066
امریکی صدر باراک اوبامہ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد لی گئی تصاویر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔